Breaking News
Home / Entertainment / جادو گروں کے خلاف کویت نے سعودی عرب سے مدد مانگ لی
Magicians
Magicians

جادو گروں کے خلاف کویت نے سعودی عرب سے مدد مانگ لی

کویت سٹی کسٹمز اہلکاروں کو ممنوعہ اشیاءکا سراغ لگانے اور پکڑنے کی تربیت تو دی جاتی ہے مگر جادو ٹونے کا توڑ نہیں سکھایا جاتا اور یہی وجہ ہے کہ کویتی حکام نے اپنے کسٹمز اہلکاروں کو جادو ٹونے سے متعلقہ اشیاءپکڑے اور ضبط کرنے کیلئے ایک مشہور سعودی عامل سے تربیتی کورس کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کویتی اخبار ”الراعی“ کے مطابق کسٹمز اہلکار جادو ٹونے میں استعمال ہونے والی اشیاءکی سمگلنگ روکنے میں گھبراہٹ کا شکار تھے کیونکہ وہ ان اشیاءکو پکڑنے، کھولنے اور ضبط کرنے سے گھبراتے ہیں۔ سعودی عرب میں موجود ایک شہرت یافتہ عراقی نژاد سعودی عامل کو اس مقصد کیلئے خصوصی طور پر کویت بلوایا جا رہا ہے اور وہ ابتدائی طور پر کویت اور سعودی عرب کی سرحد پر واقع نوافیبی چیک پوسٹ کے اہلکاروں کو تربیتی کورس کروائیں گے۔ مقامی میڈیا کے مطابق سعودی عامل کسٹمز اہلکاروں کو وہ گر سکھائیں گے جنہیں استعمال کر کے وہ خود کو نقصان پہنچائے بغیر جادو ٹونے کے استعمال کی اشیاءکو ضبط کر کے انہیں بے کار بنا سکیں گے۔

Source: DailyQudrat

Check Also

Amazing Interior Design

40 Amazing Interior Designs

Leave a Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.