Breaking News
Home / Entertainment / سعودی عرب میں خاتون کو جادو کرنے کے جرم میں 500کوڑوں کی سزا
Magicians
Magicians

سعودی عرب میں خاتون کو جادو کرنے کے جرم میں 500کوڑوں کی سزا

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک افریقی خاتون کو جادو کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا اور اسے ممنوع فعل کے ارتکاب کرنے پر ایک سال قید اور 500کوڑوں کی سزا سنا دی ۔ ملک کی مذہبی پولیس (کمیشن برائے امر بالمعروف وَنہی عَنِ المنکر) نے چھاپا مارا تو یہ خاتون پولیس کی ایک خاتون خفیہ اہلکار پر جادو کرنے میں مصروف تھی۔جادو گر خاتون پر الزام ہے کہ یہ رشتوں میں جوڑ توڑ کے لئے خواتین پر جادو کرتی تھی۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ ایک وقت میں 50 سے زیادہ کوڑے نہ لگائے جائیں اور یوںدس نشستوںمیں0 50کوڑے پورے کئے جائیں ۔اخبار المدینہ کے مطابق 500کوڑوں اور ایک سال قید کی سزا مکمل ہونے پر مملکت سے بدر کر دیا جائے گا۔

Source: DailyPakistan

Check Also

Amazing Interior Design

40 Amazing Interior Designs

Leave a Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.