Entertainment

غیرمعمولی حد تک باصلاحیت ہونا اصل میں ناخن چبانے جیسی غیر ارادی عادت کی وجہ ہو سکتا ہے

مانٹریال: ہمارے معاشرہ میں کسی فرد کا دانتوں سے ناخن چبانے، بالوں کو نوچنےجیسی غیر ارادی عادتوں کو گھبراہٹ کی علامات سمجھا جاتا ہے تاہم جدید تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ ناخن چبانے والے افراد انتہائی باصلاحیت ہوتے ہیں۔

بین الاقوامی جریدے جرنل آف بی ہیویئرتھراپی اینڈ ایکسپیریمینٹل سائکاٹری میں کینیڈا کی یونیورسٹی آف مونٹریال کی  تحقیق شائع ہوئی ہے جس میں سائنس دانوں نےناخن چبانے کی سائنسی توجہیہ پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس عادت کے حامل افراد غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل اور دوسروں کے مقابلے میں ہرکام کو بہترین طریقے سے انجام دینے پر یقین رکھتے ہیں بلکہ ان کا غیرمعمولی حد تک باصلاحیت ہونا اصل میں ایسی غیر ارادی عادت کی وجہ ہو سکتا ہے۔

تحقیقی مطالعے کی مصنف محقق سارہ رابرٹسن  کا کہنا ہے کہ ناخن چبانےجیسی غیر اردای عادت کے امکانات اس وقت زیادہ ہوتے ہیں جب کوئی شخص مایوسی، بے صبری اور عدم اطمینان محسوس کر رہا ہوتا ہے اس کا مطلب ہے کہ وہ سکون سے نہیں بیٹھ سکتا اور فراغت اور بے چینی کا شکار ہوکر وہ ناخن چبانے یا بال نوچنے جیسی غیر ارادی حرکت انجام دیتا ہے۔

Tags

Related Articles

Back to top button
Close
Close