Health and Fitness

کورونا سے چند گھنٹوں میں نجات : جو شخص اپنے اندر کورونا کی علامات پائے وہ میرا ذاتی آزمایا ہوا یہ طریقہ استعمال کرے ۔۔۔ مشہور پاکستانی شخصیت نے ز بردست بات بتا دی ۔

کورونا سے چند گھنٹوں میں نجات

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار ڈاکٹر صفدر محمود اپنے ایک کالم میں بتاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔میں بےبس ہوں لیکن اپنے ذاتی تجربے سے شفاکا راستہ دکھا کر انسانی خدمت کے خواب کو شرمندۂ تعبیر تو کر سکتا ہوں۔ البتہ یہ بات ذہن میں یقین بن کر زندہ رہنی چاہئے کہ شفا میرے رب کے پاس ہے، علاج سنت بھی ہے اور حکمِ الٰہی بھی۔ پرسوں میرے بھتیجے کا فون آیا جو پڑھا لکھا اسمارٹ نوجوان ہے اور ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں جاب کرتا ہے۔ اس نے جسم اور سر میں شدید درد، سانس کی تکلیف اور معدے کی خرابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کورونا ٹیسٹ کروایا ہے جو پازیٹو آیا ہے۔ اس لئے میں قرنطینہ (Isolation)میں جا رہا ہوں۔ مجھے ہومیو پیتھک کا معمولی سا علم ہے اور میں کئی دہائیوں سے اس طریقہ علاج پر کاربند ہوں۔ اس غرض کے لئے میں ساہیوال کے ڈاکٹر نیاز سے مشورہ کرتا ہوں جو طویل عرصے تک مفت علاج اور مفت دوائیاں دیتے رہے لیکن بزنس میں نقصان کے سبب چند برسوں سے کلینک بند کر چکے ہیں۔ وہ بہت سیانے ماہر ڈاکٹر ہیں۔ مریض کی علامات بتائیں تو انہوں نے کہا کہ بھتیجے کو فوراً NAJA TRIP 1Mکے چار پانچ قطرے پانی کے ایک گھونٹ میں ڈال کر دیں اور رات کو مجھے صورتحال بتائیں۔ مریض کوئی علاج نہیں کر رہا تھا، سوائے اچھی خوراک کھانے کے لیکن پیچش نے بُرا حال کر رکھا تھا۔ اس نے دوا لی اور چند گھنٹوں کے بعد بتایا کہ میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ درد ختم ہو رہا ہے، طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔ سونے تک شدید درد سر، جسمانی درد ختم ہو چکا تھا اور معدہ بہت بہتر۔پانچ راتوں کے بعد وہ پرسوں رات آٹھ گھنٹے گہری نیند سویا۔ اگلے دن کے لئے ڈاکٹر صاحب نے CHINA 1Mگھونٹ پانی

میں چار پانچ قطرے تجویز کی۔ اس نے فوراً بازار سے منگوائی اور لے لی۔ شام تک صحت یاب ہو چکا تھا اور جسمانی کمزوری بھی بہت کم ہو گئی تھی۔ اب وہ ماشاء اللہ بالکل ٹھیک، صحت مند ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اگلے پانچ دنوں کے لئے ACONITE-30 BELLA DON-30دو دوائیاں تجویز کی ہیں۔ دونوں دوائیوں کو پانی کے گھونٹ میں اکٹھے ملا کر پی لیں اور یہ نسخہ دن میں تین دفعہ استعمال کریں۔ کورونا ٹیسٹ کروا لیں، ان شاء اللہ نیگیٹیو ہوگا۔ یہ طریقہ علاج نہایت بےضرر اور سستا ہے۔ پاکستانی کمپنیوں کی دوائیاں معیاری ہیں جن پر پانچ سو روپے کے لگ بھگ خرچ ہوں گے جبکہ ایک شیشی سینکڑوں مریضوں کے کام آ سکتی ہے۔ ہومیو پیتھی کے نہ سائیڈ ایفکٹس (مضر اثرات) ہیں، نہ دوائیاں Expireہوتی ہیں۔ ڈاکٹر نیاز کا کہنا ہے کہ وہ NAJA-1Mاور CHINA-1M سے ایک سو کورونا کے مریضوں کو بیماری کے چنگل سے نکال چکے ہیں۔ پہلے دن صرف NAJA 1Mدوسرے دن صرف CHINA 1-Mتیسرے دن سے اوپر لکھی گئی دو دوائیں شروع کرنی ہیں۔ اگر ان آخری دو دوائیوں سے پیاس زیادہ لگے تو پھر Arsenic 30اور BAPTASIA 30کو پانی کے گھونٹ میں بیک وقت ملا کر پانچ دن لیں۔ ان شاء اللہ شفا ہوگی۔ ساتھ ساتھ قاری باسط کی قرأت میں سورئہ رحمٰن کی تلاوت سنیں۔ شفا منجانب اللہ پاک ہے۔ شفا ہو تو شکرانے کے نوافل ادا کریں، صدقہ و خیرات کریں، کورونا کے مریضوں کو یہ دوائیاں بھجوائیں اور میرے لئے دعائے مغفرت۔ واللہ اعلم بالغیب

Source: 247dailynewspoint

Related Articles

Back to top button
Close
Close